ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ تعطیلات ختم ؛ 8 ستمبر سے سماعتیں شروع؛ججز روسٹر جاری

لاہور ہائیکورٹ تعطیلات ختم ؛ 8 ستمبر سے سماعتیں شروع؛ججز روسٹر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہو گئیں ، 8 ستمبر سے معمول کے مطابق سماعتیں شروع ہوں گی
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ججز روسٹر جاری کر دیا گیا،پرنسپل سیٹ پر چیف جسٹس سمیت 24 ججز مقدمات کی سماعت کریں گے
10 ڈویژن اور 24 سنگل بنچز پرنسپل سیٹ پر کیسز سنیں گے،ڈویژن بنچ نمبر 1 میں چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرینگی
ڈویژن بنچ نمبر 2: جسٹس عابد عزیز اور جسٹس ملک جاوید اقبال وینس ٹیکس، کمرشل کی اپیلوں پر سماعت کرینگے،ڈویژن بنچ نمبر 3: جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس راحیل کامران انٹرا کورٹ اپیلیں ودیگر مقدمات سنیں گے
ڈویژن بنچ نمبر 4: جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ نیب اپیلوں کی سماعت کریں گے،ڈویژن بنچ نمبر 5: جسٹس فیصل زمان اور جسٹس مزمل اختر شبیر سول اپیلوں کی سماعت کریں گے
ڈویژن بنچ نمبر 6: جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار اکبر علی قتل کی اپیلوں پر سماعت کرینگے،ڈویژن بنچ نمبر 7: جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ نارکوٹکس اپیلوں کی سماعت کریں گے
ڈویژن بنچ نمبر 8: جسٹس احمد ندیم ارشد اور جسٹس ملک وقار حیدر اعوان سول اپیلوں پر سماعت کریں گے،ڈویژن بنچ نمبر 9: جسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس چوہدری سلطان محمود سول کیسز سنیں گے،ڈویژن بنچ نمبر 10: جسٹس حسن نواز مخدوم اور جسٹس خالد اسحاق ٹیکس مقدمات پر سماعت کریں گے،تمام ڈویژن بنچ کے ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی مقدمات سنیں گے
جسٹس شجاعت علی خان اورجسٹس عاصم حفیظ صرف سنگل بنچ میں سماعت کریں گے،جسٹس امجد رفیق اور جسٹس محمد جواد ظفر بھی سنگل بنچ میں سماعت کریں گے