ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں عید میلاد النبی ﷺ عقیدت و احترام سے منانے کا فیصلہ

پنجاب میں عید میلاد النبی ﷺ عقیدت و احترام سے منانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد:  پنجاب حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خصوصی طور پر منظوری دے دی،وزیراعلیٰ نے متاثرہ لوگوں کو عید میلاد النبی ؐ کی خوشیوں میں شریک کرنے کی ہدایت جاری کر دی،پنجاب کے تمام اضلاع کے سیلاب متاثرین میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔

 سی ایم پنجاب  کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کوعید میلاد النبی ؐ کی خوشیوں میں ضرورشریک کیا جائے۔

جمعہ کے روزسکول اسمبلی میں سرور کائنات کے حضور یہ نعت پیش کیا جائے گا،یونیورسٹی ،کالجز اور سکولوں میں محافل میلاد ،ملک و قوم کی سلامتی کی خصوصی دعائیں کی جا ئیں گی،تمام جیلوں میں عید میلاد النبی ؐ پر قیدیوں میں خصوصی طور قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی جا ئے گی۔

عید میلاد النبی ؐپر سرکاری عمارتوں کی سجاوٹ اور چراغ کرنے کا حکم دے دیا۔