ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشی واک پر پابندی کیخلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

مشی واک پر پابندی کیخلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : ہائیکورٹ نے مشی واک پر پابندی کیخلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،عدالت نے مزید سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی ۔
 جسٹس ملک محمد اویس خالد نے کیس کی سماعت کی ،درخواست گزار المصطفی لائرز فورم کی جانب سے دائر پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آئین پاکستان ہر شہری کو اپنے عقائد کے مطابق مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ وکیل درخواستگزار نے کہا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے مشی واک پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ، جو غیر قانونی اور بنیادی انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مشی واک ایک مذہبی روایت ہے اور اس پر پابندی آئین میں دی گئی مذہبی آزادی کے اصولوں کی نفی ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے ذریعے شہریوں کو اپنے مذہبی عقائد پر عمل کرنے سے روکا گیا ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کا جاری کردہ نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور شہریوں کو آئین کے تحت حاصل مذہبی آزادی کو یقینی بنایا جائے۔عدالت نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پابندی کے اس نوٹیفکیشن کے جواز پر تفصیلی جواب جمع کرایا جائے۔ کیس کی مزید سماعت 25 ستمبر کو ہوگی۔

Ansa Awais

Content Writer