ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اور سندھ میں مختلف پولیس مقابلے, 3 بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک، 5 گرفتار

پنجاب اور سندھ میں مختلف پولیس مقابلے, 3 بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک، 5 گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب اور سندھ میں پولیس نے مختلف مقابلوں کے دوران 3بدنام زمانہ ڈاکووں کو ہلاک جبکہ 5کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، ہلاک ہونے والے تمام ملزمان سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ یہ کارروائیاں بوریوالہ، لاڑکانہ اور خیرپور میں کی گئیں۔

پہلا پولیس مقابلہ بوریوالہ کے علاقے گاگگو منڈی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا جہاں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت ابو بکر اور عمر کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ماموں کانجن کے رہائشی تھے۔کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کے مطابق دونوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان ڈکیتی، راہزنی اور قتل جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

دوسرا پولیس مقابلہ لاڑکانہ کے علاقے حیدری پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا، جس میں ایک ڈاکو مارا گیا۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت عاشق علی بھٹو کے نام سے ہوئی، جو نوجوان احمد علی بھٹی کے بہیمانہ قتل میں ملوث تھا۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی۔

تیسری کارروائی خیرپور میں کی گئی جہاں پولیس مقابلے کے دوران پانچ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ ڈاکو سڑک پر رکاوٹیں ڈال کر شہریوں کو لوٹ رہے ہیں۔پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی، تاہم جوابی کارروائی میں پانچ ڈاکو زخمی ہو کر گرفتار ہو گئے۔

ایس ایس پی خیرپور کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق ایک منظم ڈاکو گینگ سے ہے، جو علاقے میں ڈکیتی، راہزنی، کار چوری اور تاوان کے لیے اغوا جیسی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔گرفتار ملزمان کی شناخت یاسر علی، علی زمان، فرمان ملک اور دیگر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔