ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم , انڈیکس 1,50,000 پوائنٹس سے تجاوز، ڈالر مزید سستا

سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم , انڈیکس 1,50,000 پوائنٹس سے تجاوز، ڈالر مزید سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسلسل مثبت رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 50 ہزار کی حد عبور کر لی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں400 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار 371 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

  گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 49 ہزار ، 971 کی سطح پر بند ہوا تھا جبکہ مارکیٹ میں 34 ارب 19 کروڑ 9 لاکھ 61 ہزار 502 روپے مالیت کے 51 کروڑ 18 لاکھ 21 ہزار 531 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔

 دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 281 روپے 65 پیسے ہو گئی۔