ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آصف علی کا ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ جاری رکھنے کا اعلان 

آصف علی کا ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ جاری رکھنے کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :قومی کرکٹر آصف علی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوق کو جاری رکھتے ہوئے انشااللہ ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔
 
 انہوں نے مداحوں، ساتھی کھلاڑیوں اور کوچز کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وہ کلب اور لیگ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

آصف علی نے اہل خانہ اور دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے خاص طور پر ورلڈ کپ کے دوران اپنی پیاری بیٹی کے انتقال جیسے دکھ بھری حالات میں انہیں سنبھالا اور آگے بڑھنے کی ہمت دی۔

 آصف علی نے کہاکہ وہ انشااللہ اپنے شوق کو جاری رکھتے ہوئے ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

واضھ رہے کہ آصف علی نے پاکستان کی نمائندگی 21 ایک روزہ اور 58 ٹی20 میچز میں کی، جبکہ اپنا آخری انٹرنیشنل میچ 2023 میں کھیل چکے ہیں۔