چئیرمین تحریک انصاف کی ضمانت منسوخی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

چئیرمین تحریک انصاف کی ضمانت منسوخی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: Imran Khan, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سات مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج ہونے کے خلاف اپیل لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے.

 تفصیلات کے مطابق 11 اگست کو لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی واقعات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سات مقدمات میں عبوری صمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کی گئی تھیں۔

 آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکلاء نے عدالت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے درخواست کی تھی کہ عدالت ضمانت کی درخواست پر دلائل سن کر فیصلہ کرلے، تاہم عدالت نے کہا کہ پی ٹی آئی اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست واپس لے تو ہی وہ اس مقدمے میں سماعت کر سکتے ہیں، جس پر وکلاء نے درخواست واپس لینے کی حامی بھرلی، اوع سماعت چار ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

  اس دوران چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کی جانب سے جناح ہاؤس حملہ سمیت 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف درخواستیں سلمان صفدر کی وساطت سے دائر کیں جو لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہو گئی ہیں۔

 جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ 4 ستمبر کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سمیت دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

 درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، درخواستگزار کو 5 اگست کو توشہ خانہ کے کیس میں حقائق کے برعکس سزا ہوئی اور سزا کے فوری بعد پولیس نے درخواستگزار کو گرفتار کرلیا۔