برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیت انتقال کر گئی

 برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیت انتقال کر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیت مصری نژاد محمد الفائد 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق جمعہ کو  اہل خانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 'بدھ 30 اگست کو  محمد الفائد 'بڑھاپے ' کی وجہ سے پرسکون طریقے سے اس دنیا سے رخصت ہوئے'۔ 

مصر کے شہر اسکندریہ میں پیدا ہونے والے  محمد الفائد 70 کی دہائی میں برطانیہ منتقل ہوئے،  برطانیہ جانے سے  قبل انہوں نے مشرق وسطیٰ میں ایک کاروباری سلطنت بنائی، وہ پر تعیش اشیا کے اسٹور 'Harrods' اور فٹبال کلب 'Fulham' کے مالک بھی رہ چکے  تھے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق محمد الفائد کے بیٹے دودی الفائد شہزادی ڈیانا کے ساتھ کار حادثے میں جاں بحق ہوئےتھے۔محمد الفائد نے دبئی کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق محمدالفائد کی نمازجنازہ لندن کے ریجنٹس پارک مسجد میں ادا کی گئی۔