مانیٹرنگ ڈیسک: پاک بھارت میچ سے قبل فینز کیلئے خوشخبری سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کینڈی میں موسم بہتر ہوگیاجس کے بعد بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔موسم کی پیش گوئی کرنے والی مختلف ویب سائٹس پر کینڈی کا موسم بہتر دکھایا جارہاہے۔
اس سے قبل پاکستان کی میزبانی میں سری لنکا میں جاری ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا آج کا بڑا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خطرہ تھا۔ پہلے پورے دن بارش کا خدشہ تھا تاہم اب صرف ایک گھنٹہ بارش کا امکان ہے۔
تازہ پیش گوئی کے مطابق دن 2 سے 3 بجے کے درمیان بارش کے 40 سے 60 فیصد چانس ہیں جبکہ دن ساڑھے 3 بجے کے بعد کینڈی میں بارش کا امکان 20 فیصد سے کم رہ گیا ہے۔دو روز قبل کینڈی میں آج بارش کے 80 فیصد امکانات ظاہر کیے جا رہے تھے۔
واضح رہے کہ کینڈی کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔