ہنڈا کمپنی کی نئی کار ، قیمت کیا؟

Honda Releases First Teaser Of Upcoming HR-V
کیپشن: Honda
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہنڈا اٹلس کار کمپنی نےاپنی نئی آنے والی گاڑی کی کچھ جھلکیاں جاری کی، کمپنی نے پاکستان آٹو پارٹس شو  2022 کے دوران کار HR-Vکا لوگو ظاہر کیا تھا،جس میں  محض سامنے والی گرِل کو دکھایا گیا۔

تفصیلات کےمطابق سامنے والے حصے کے حالیہ ٹیزر کی جھلکیوں نے کچھ انکشافات ہوئے ہیں کہ گرِل ڈیزائن اور سٹائل سے پتہ چلتا ہے کہ نئی HR-V تیسری جنریشن ہنڈا ویزل سے مطابقت رکھتی ہے۔

خیال رہے کہ ہنڈا کی نئی HR-V کو جاپان میں ویزل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ مزید برآں ویزل ایک سی بی یو  HEVکار ہے جبکہ نئی HR-V مقامی طور پر تیار کی گئی پیٹرول کار ہے۔

ذرائع کے مطابق اس کراس اوور ایس یو وی کا آغاز قریب قریب ہے۔ "کمپنی نے لانچ کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں،گاڑی کی قیمت کے بارے  تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا جبکہ پرانی قیمت  3,799,999 روپے ہے۔

کمپنی کی طرف سے ابھی تک کچھ بھی آفیشل بیان جاری نہیں کیا گیا جبکہ امید یہی کی جاری ہے کہ جلد مقامی طور پر اسمبل HR-V دیکھیں گے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer