ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول، ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے ملکی معشیت کو بڑا دھچکا

Petroleum sales down from last year
کیپشن: Petroleum sales down
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھنے اور فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار میں کمی آنے پر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت بائیس فیصد سے زائد کم ہوگئی ۔

تفصیلات کےمطابق آئل مارکیٹنگ کمپنز نےایندھن کی فروخت کا ڈیٹا جاری کردیا،ایندھن کی قیمت بڑھنے پر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی، اگست 21 کے مقابلے اگست 22 میں ایندھن کی مجموعی فروخت 22.3 فیصد کمی سے 15.30 لاکھ ٹن رہی، اگست 21 میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت 19.60 لاکھ ٹن تھی۔
رپورٹ کے مطابق اگست 21 کے مقابلے اگست 22 میں پیٹرول کی فروخت میں 13 فیصد کمی ہوئی اور اگست 21 میں 7.40 لاکھ ٹن کے مقابلے اگست 22 میں 6.40 لاکھ ٹن پیٹرول فروخت ہوا، اگست 21 کے مقابلے اگست 22 میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 26 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
جو اگست 21 میں 6.70 لاکھ ٹن کے مقابلے اگست 22 میں5 لاکھ ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل فروخت کیا گیا، فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار میں کمی ہونے کی وجہ سے فرنس آئل کی فروخت اگست 21 کے مقابلے اگست 22 میں 35 فیصد نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی،جو اگست 21 میں 5.10 لاکھ ٹن کے مقابلے اگست 22 میں 3.30 لاکھ ٹن فرنس آئل فروخت ہوا
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال پہلے دو ماہ کے مقابلے رواں مال سال پہلے 2 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 24 فیصد کمی سے 29.70 لاکھ ٹن رہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer