ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئندہ 24 گھنٹوں میں بوندا باندی کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں میں بوندا باندی کا امکان
کیپشن: Rain
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے  شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی  کی پیشگوئی کردی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق  کراچی کا کم سےکم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد رہا جبکہ شہر میں اس وقت مغرب اور جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18 سے 21کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

دوسری جانب پھولوں کے شہر لاہور  میں سورج آج آگ برسا رہا ہے جس سے گرمی اور حبس میں اضافہ ہوگیا. ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور کا موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ شہر کا درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے۔