ویب ڈیسک : افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم طورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایف سی، سیکیورٹی فورسز حکام نے افغانستان انڈر 19 ٹیم کا طورخم سرحدپر استقبال کیا ۔ امیگریشن ہونے کے بعد افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو طورخم سے پشاور کے لئے پولیس کی سپیشل سیکیورٹی میں روانہ کر دیا گیا۔ افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے دورہ کا آغاز کررہی ہے اور بذریعہ پاکستان ڈھاکا روانہ ہوگی۔ اپنےدورہ بنگلہ دیش کے دوران وہ 5 ون ڈے میچز اور ایک چار روزہ ٹیسٹ میچ کھیلے گی.
Afghanistan Under-19 cricket team left for Bangladesh to play five one-day & one four-day against Bangladesh. pic.twitter.com/Qh0yGf3KJQ
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) September 2, 2021