کورونا نے پھر سر اٹھانا شروع کردیا، نئے کیسز سامنے آگئے

کورونا نے پھر سر اٹھانا شروع کردیا، نئے کیسز سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)ملک میں کورونا مزید 18افراد کی جان لے گیا۔چوبیس گھنٹوں میں مزید 441 کیس سامنے آئے۔لاہورمیں40نئےکیسز جبکہ2اموات ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کا خدشہ تاحال منڈلارہا ہے،مہلک وائر س کے وار جاری ہے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران18افراد کی موت ہوئی،اموات کی مجموعی تعداد 6ہزار318 ہوگئی۔چوبیس گھنٹوں میں مزید 441 کیس سامنے آئے۔ملکمیں کرونا کے ایکٹو کیسز 8ہزار813 رہ گئی۔۔اس وقت ہسپتالوں میں ایک ہزار39 مریض زیرعلاج ہیں.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ ایک روزمیں کورونا کے20ہزار480 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے441نئے کیسزرپورٹ ہوئے مجموعی کیسز2 لاکھ96ہزار590ہوگئے،سندھ 1لاکھ 29 ہزار615 کے ساتھ سرفہرست ، پنجاب میں96 ہزار921 ،خیبرپختونخوا 36ہزار256 ، اسلام آباد 15ہزار666 ، بلوچستان 12 ہزار899 ، آزاد کشمیر2302اورگلگت میں تعداد2 ہزار922 ہوگئی۔

لاہورمیں24گھنٹوں کےدوران کوروناوائرس کے40نئےکیسز سامنے آئے جبکہ2اموات ہوئیں،شہرمیں کوروناکیسزکی مجموعی تعداد48843اوراموات853ہوگئیں،24گھنٹوں کےدوران پنجاب میں کوروناوائرس کے89نئےکیسز،5اموات ہوئیں،پنجاب میں کوروناکیسزکی مجموعی تعداد96921اوراموات2204ہوگئیں جبکہ 92512افرادکوروناسےصحت یاب ہوکرگھروں کوجاچکےہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر لاہورمیں 40،گوجرانوالہ3،راولپنڈی10،بہاولپور4،گجرات 2اور ملتان میں 5کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان فیصل آباد6، شیخوپورہ1، سیالکوٹ 5، اوکاڑہ 4 اورپاکپتن میں 4کیسز سامنے آئے۔ میانوالی، رحیم یار خان،خوشاب، منڈی بہاؤالدین اور مظفر گڑھ میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے۔

  کورونا وائرس سے مزید5 ہلاکتیں ہونے سےاموات کی کل تعداد2,204 ہوچکی ہیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق اب تک967,234ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد92,512 ہو چکی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں۔ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی ہے۔

اس وقت ملک میں 1ہزار39مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ 90 مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں ، ملک بھرمیں کورونا ایکٹوکیسزکی تعداد 8 ہزار813 رہ گئی جبکہ 2لاکھ 81ہزار459 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer