ویب ڈیسک: ترکیہ کے شہر استنبول میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ترک ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق شدید زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے باعث کئی شہروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔