ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی گھڑ سوار نے ایشین گیمز کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستانی گھڑ سوار نے ایشین گیمز کیلئے کوالیفائی کرلیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے ٹاپ گھڑ سوار عثمان خان نے فرانس میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل تھری اسٹار ایونٹنگ مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایشین گیمز 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق عثمان خان نے اپنے گھوڑے ایڈن آف دی ورٹ کے ساتھ سی سی آئی تھری اسٹار لانگ فارمیٹ میں 59 رائیڈرز میں مجموعی طور پر چھٹی پوزیشن حاصل کی۔

عثمان خان ایونٹ میں سب سے نمایاں ایشیائی رائیڈر بھی ثابت ہوئے۔

اس شاندار کارکردگی کے ساتھ انہوں نے انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن کے قواعد کے مطابق ایشین گیمز کے لیے درکار کم از کم اہلیت کا معیار حاصل کرلیا۔

تین روزہ ایونٹ میں نیشنل پوزیشن کے مقابلے میں پاکستان نے مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ میزبان فرانس پہلے نمبر پر رہا، بھارت کے رائیڈر آشیش لمائے نویں نمبر پر رہے۔

عثمان خان نے کہا کہ ایشین گیمز کے لیے کوالیفائی کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔

Ansa Awais

Content Writer