ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔
یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز طلبہ نے ملک کا نام روشن کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ پوزیشن ہولڈرزطلبہ کے اساتذہ اور والدین بھی مبارکباد کے مستحق ہیں ، جس ملک میں اتنے ٹاپر ہوں وہاں زوال نہیں آسکتا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجا ب میں 80 ہزار طلبہ سکالر شپس پرتعلیم حاصل کررہے ہیں،پاکستانی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،ہونہار طلبہ کو لیپ ٹاپ بھی دے رہے ہیں۔