ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 آج سے 7 اکتوبر  تک طوفانی بارشوں کی پیش گوئی

  آج سے 7 اکتوبر  تک طوفانی بارشوں کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: خیبرپختونخوا کےمختلف اضلاع میں  آج سے 7 اکتوبر  تک بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔

 ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج رات سے 7 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے، بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔ 
مغربی ہوائیں صوبے کے بالائی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی، بہاؤالدین، گجرات ،گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیر آباد میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ 

لاہور قصور شیخوپورہ سیالکوٹ نارووال میانوالی خوشاب سرگودھا جھنگ ننکانہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارشیں ہوں گی۔

6 اکتوبر تک ڈیرہ غازی خان بھکر لیہ ملتان بہاولپور بہاولنگر راجنپور اور رحیم یار خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

مری گلیات اور راولپنڈی میں بارشوں کے باعث ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے ، پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کردیا۔

لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو اسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے التماس کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں سے مکمل تعاون کریں۔ 

غیر ضروری سفر سے گریز کریں، پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں، ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد میں آج مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے، بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔ 

وفاقی دارالحکومت کے درجہ حرارت میں بھی گزشتہ دنوں کی نسبت کمی واقع ہوئی ہے، وفاقی دارالحکومت میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں دن بھر 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات نے بارش اور آندھی کے دوران شہریوں کو اختیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔