ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کی ’ گوبل صمود فلوٹیلا‘ پر حملے کی شدید مذمت، گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ

وزیراعظم کی ’ گوبل صمود فلوٹیلا‘ پر حملے کی شدید مذمت، گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے گوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پرجاری پیغام میں کہا کہ  اس فلوٹیلا میں 44 ممالک کے 450 سے زائد امدادی کارکن سوار تھے جنہیں اسرائیلی فوج نے غیرقانونی طور پر حراست میں لے لیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ان افراد  کا واحد جرم یہ تھا کہ وہ بےبس اور  مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امداد لے کر جا رہے تھے۔

انہوں نے ان تمام کارکنان کی فوری رہائی اور  فلسطینیوں تک امداد کی بلا تعطل ترسیل کا مطالبہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ امداد مستحق افراد تک پہنچنی چاہیے، اسرائیلی بربریت کو فوری  روکنا اور فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنانا ہی وقت کا سب سے بڑا تقاضا ہے۔

ادھر ترکیہ نے بھی فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقدام کو دہشت گردی قرار دےدیا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی بحریہ نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی کئی کشتیوں پر دھاوا بول کر تحویل میں لے لیا جس کے بعد جہازوں اور کشتیوں میں سوار افراد کو حراست میں لے کر اسرائیلی پورٹ منتقل کردیا۔