ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  ہم اب لانگ مارچ کرنے جا رہے ہیں:عمران خان  

عمران خان،ٹیکسلا،جلسہ، سائفر ،سٹی42
کیپشن: Imran khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چئیرمین وسابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری حکومت گرانے اور موجودہ حکومت کو لانے پر قوم  نیوٹرلز کو معاف نہیں کرے گی، مقتدر حلقوں نے اسحاق ڈار کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی،نئے الیکشن ہی مسائل کا حل ہیں۔

  ٹیکسلا میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتےتحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے ملک کو لوٹا ہے اب ان کو این آر او ٹو دیا جا رہا ہے ،پہلا این آر او مشرف نے دیا اب مقتدر حلقے انہیں این آر او دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ   ہم اب لانگ مارچ کرنے جا رہے ہیں ان کی کوشش ہے کہ 25 مئی کی طرح ہمارے لانگ مارچ کو روکیں لیکن اب ہم پوری تیاری سے آئیں گے یہ ہمارا لانگ مارچ نہیں روک سکیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ نیا ڈرامہ آگیا کہ سائفر گم ہوگیا، سائفر گم نہیں ہواسائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ میں  موجود ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آج میں امریکی امپورٹڈ غلامی کو پیغام پہنچانا چاہتا ہوں، انہوں نے میرے گھر دوسری بار پولیس بھیجی، دھمکیاں دینے کی بجائے جیل میں ڈال دو، اس ملک میں جو حیقیقی آزادی کی تحریک چل پڑی ہے، میری قوم اور میں جیلوں میں جانے کو تیار ہیں، مجھے نہ تمھاری نامعلوم کالوں سے خوف ہے، نہ اس قوم کو اور مجھے جیلوں سے خوف ہے، جس کا ایمان اللہ پر ہو وہ کسی کے آگے جھکتا نہیں ہے، قوم بھی اور کپتان بھی تیار ہے، جیل تو معمولی چیز ہے، کپتان حقیقی آزادی کے لیے جان کی بازی دینے کو بھی تیار ہے۔

 چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ میں نے ایک مراسلہ ساری قوم کو دکھایا، اس مراسلے میں سارش واضح تھی، اس میں عمران خان کو ہٹانے کا کہا گیا، اس مراسلے میں کہا گیا کے عمران خان کو ہٹا دیا گیا تو پاکستان کو معاف کر دیا جائے گا، میں نے ساری جگہ مراسلہ دکھایا، میں اسمبلی میں لیکر گیا، یہ امپورٹڈ حکومت نے کہا کوئی مراسلہ نہیں ہے، مریم نے کہا یہ جھوٹ ہے، مریم جو سچ نہیں بول سکتی ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے مراسلے کو اٹھا دیا۔

  عمران خان کا کہنا تھا کہ ساری قوم کے سامنے آگیا ہے جو میں کہہ رہا تھا وہ سچ ہے، اب نیا ڈرامہ ہو رہا ہے کہ سائفر گھوم ہو گیا، مریم آپ چاہیں گی کہ سائفر گم ہو جائے، وزرات خارجہ میں ماسٹر کاپی پڑی ہوئی، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مہنگائی کر دی، وہ کانپیں ٹانگنے والے نے مہنگائی مارچ کر دیا، بلاول سندھ کے غریبوں کے کروڑوں پیسے خرچ کر کے اسلام آباد آگیا، پانچ مہینے کے اندر سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے، آٹا ہمارے دور میں 55 روپے کلو تھا آج سو سے اوپر ہے، عالمی منڈی میں ہمارے زمانے میں سو سے اوپر ڈالر تھا، بجلی ہمارے دور میں سولہ روپے یونٹ تھی، آج بجلی 36 روپے اور ٹیکس 50 سے اوپر چلا گیا ہے، آج پٹرول اور ڈیزل بھی مہنگا ہو گیا ہے، تنخوار دار طبقہ گزرا نہیں کر سکتا، آج سرکاری ملازم، پولیس اہلکار تنخواہ دار طبقہ پریشان ہے، معیشت نیچے اور مہنگائی اوپر جا رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آج وقت ہے میری قوم ظلم کے نظام کے خلاف کھڑی ہو، انہوں نے صرف ایک کام کیا ہے اپنے کرپشن کے کیس معاف کروا رہے ہیں، قانون بدل دہے اور نیب بھی اپنا، مریم نے اپنے کیس معاف کروا لیے، انہوں ںے اپنی چوری بچانے کے لیے ملک کا نقصان کیا، انہوں نے قانون تبدیل کر دیے جس سے طاقت ور پکڑے نہیں جائیں گے، چھوٹے چور پکڑے جائیں گے اور بڑے چور نہیں، جہاں انصاف نہ ہو وہ قومیں تباہ ہو جاتی ہیں۔