سائفر تحقیقات سپریم کورٹ کا بنایا کمیشن کرے،فوادچودھری

سائفر تحقیقات سپریم کورٹ کا بنایا کمیشن کرے،فوادچودھری
کیپشن: Fawad Ch
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ سائفر کی تحقیقات ایف آئی اے کے بجائے سپریم کورٹ کا بنایا کمیشن کرے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عمران خان کی حکومت ایک سازش کے تحت ہٹائی گئی اور سائفر کی تحقیقات پر حکومتی آمادگی درست سمت میں قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے بجائے سپریم کورٹ کا بنایا کمیشن کرے تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے اور اسی طرح کا کمیشن آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے بھی چاہیے۔