ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت ٹیکنالوجی میں ایک قدم اور آگے ، فائیو جی سروس شروع

5G Service
کیپشن: 5G Service
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  بھارت ٹیکنالوجی کی میدان میں پاکستان سے ایک اور قدم آگے بڑھ گیا، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں تیز ترفتار فائیو جی انٹرنیٹ سروس کا افتتاح کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نے فائیو جی انٹرنیٹ سروس کا افتتاح نئی دہلی میں منعقد ہونے والے چھٹے انڈیا موبائل کانگریس 2022 کے موقع پر کیا اور آئندہ چند سالوں میں فائیو جی انٹرنیٹ سروس بھارت بھر میں فراہم کر دی جائے گی,  انٹرنیٹ فائیو جی سروس ملک کے 8 شہروں میں فوری طور پر فراہم کر دی جائے گی۔

فائیو جی سروس کے افتتاح کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ فائیو جی انٹرنیٹ معاشی مواقع اور معاشرے کو بہت سے فوائد کی فراہمی کا سبب بنے گا اور بھارتی معاشرے کے لیے تبدیلی کی قوت ثابت ہو گا, یہ ملک کو ترقی کے راستے میں حائل روایتی رکاوٹوں کو عبور کرنے، کاروباری کمپنیوں، اسٹارٹ اپس میں جدت اور ڈیجیٹل انڈیا کے ویژن کے فروغ کا سبب بنے گا۔

موبائل کمپنیوں کے عالمی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق 2023 سے 2040 کے دوران فائیو جی انٹرنیٹ سے بھارتی معیشت کو 455 ارب ڈالر کا فائدہ ہو گا۔