پنجاب کے مختلف ڈی سی کے تقرروتبادلے؛ نوٹیفکیشن جاری

DC posting n reshuffling
کیپشن: DC posting
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)حکومت پنجاب نے ڈی سی کی سطح کی اکھاڑ بچھاڑ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے،محمدموسیٰ علی بحاری کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہورسے او ایس ڈی بنادیاگیا۔
 تفصیلات کےمطابق حکومت پنجاب نے اب کی بار پولیس کی بجائےڈپٹی کمشنر کے تقرروتبادلے کئے، ڈی سی قصورآسیہ گل کواو ایس ڈی بنادیاگیا
فیاض احمدموہن کوڈی سی قصورتعینات کردیاگیا جبکہ ڈی سی سرگودھانائلہ باقرکواوایس ڈی بنادیاگیا،ڈی سی شیخوپورہ محمداصغرکوڈی سی سرگودھا،راناشکیل اسلم کوڈی سی شیخوپورہ تعینات کردیاگیا۔

احمدسہیل کیفی کوڈی سی پاکپتن شریف تعینات کردیاگیا،ڈی سی جہلم راؤ پرویز اخترکواو ایس ڈی بنادیاگیا،نعمان حفیظ کوڈی سی جہلم تعینات کردیاگیا
ڈی سی رحیم یارخان خرم شہزاداو ایس ڈی بنادیاگیا،نعمان یوسف کوڈی سی رحیم یارخان،امجدشعیب خان ترین کوڈی سی مظفرگڑھ سے اوایس ڈی بنادیاگیا۔

علاوہ ازیں ڈی سی بھکر سیدموسیٰ رضا کوڈی سی مظفرگڑھ ،حامد محمودملہی کو ڈی سی بھکر تعینات کیا گیا اورڈی سی لودھراں عمران قریشی کواو ایس ڈی بنادیاگیا،شعیب علی کوڈی سی لودھراں،محمد وسیم کوڈی سی بہاولنگر،زاہد پرویز ڈی سی ننکانہ صاحب،شاہد عباس کو ڈی سی جھنگ،توقیر الیاس چیمہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس میانوالی محمداعجاز جوئیہ کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس لاہورتعینات کردیاگیا۔
شفقت اللہ مشتاق کوڈی سی بہاولنگر سے او ایس ڈی،ڈی سی ننکانہ صاحب مصورخان نیازی کواو ایس ڈی،محمدموسیٰ علی بحاری کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہورسے او ایس ڈی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس لاہورانعم زید کواو ایس ڈی،عابد حسین کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوبہاولنگرسے او ایس ڈی اورظہیر عباس چٹھہ کواےڈی سی آربہاولنگرلگادیاگیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer