ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادامی باغ ؛ دکان کے شٹر میں کرنٹ آنے پر 8 سالہ بچہ جاں بحق

child dead due electric current
کیپشن: child dead
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی)بادامی باغ کے علاقے میں دکان کے شٹر سے کرنٹ لگنے کے باعث آٹھ سالہ بچہ جاں بحق, پولیس نے کاغذی کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

تفصیلات کےمطابق بادامی باغ بازار داتا نگر میں آٹھ سالہ خرم گھر سے دہی لینے کے لیے نکلا،خرم کو بند دکان کے شٹر کو ہاتھ لگنے سے کرنٹ لگا،کرنٹ لگنے کے باعث خرم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کرتے ہوئے لاش تحویل میں لے لی ، ورثا کی جانب سے کاروائی نہ کروانے پر لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ  لیسکو  لائن مین دوران ڈیوٹی پول سےگرکرجاں بحق ہوگیا تھا، لائن مین ریاست مصطفیٰ ٹاؤن سب ڈویژن میں تعینات تھا،لائن مین ریاست کینال ویو سوسائٹی میں الیون کےوی کےجمپر کرنےکےدوران اچانک سیڑھی سے گر  کر جاں بحق ہوگیا۔

حفاظتی انتظامات کی  کمی  کے باعث  ایک ماہ میں  لیسکو  کے 6ملازمین جاں بحق4زخمی ہوئے، ایک ماہ میں کرنٹ لگنےکے8 واقعات رپورٹ ہو چکے  ہیں ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer