ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دیدیا

CM Balouchistan
کیپشن: CM Balouchistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بلوچستان عوامی پارٹی  کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے کہا کہ الحمد اللہ تین سال تک پارٹی کا صدر ہونے کے ناطے اچھی خدمات دی ہیں اور اب میں اس سے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔

انہوں نے  پارٹی میں نئے الیکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے چیف آرگنائزر اور جنرل سیکریٹری جلد الیکشن کرائیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان کی متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جام کمال کے خلاف اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی اپنی پارٹی کے لوگ بھی ان سے ناراض ہیں اور ممکن ہے کہ وہ بھی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران جام کمال کا ساتھ نہ دیں۔

Sughra Afzal

Content Writer