ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 علی الصبح بادل جم کر برسے  جس سے شہر کاموسم خوشگوار ہوگیا

weather updates in lahore
کیپشن: weather updates in lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42 : شہر میں علی الصبح بادل جم کر برسے  جس سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ کچھ علاقوں میں سورج بھی کرنیں بکھیرنے لگا، شہر کاموجودہ درجہ حرارت30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔

  تفصیلات کے مطابق  شہرکےمختلف علاقوں میں کہیں ہلکی،کہیں تیزبارش جس سے  موسم خوشگوار ہوگیا۔ بھوگیوال، مغلپورہ،شالیمار ، ماڈل ٹاؤن ، ٹاؤن شپ میں بارش، ہربنس پورہ، سلامت پورہ، فرغ آباد، گڑھی شاہو، کوٹ خواجہ سعید سمیت دیگر علاقوں میں بارش  ہوئی ۔ سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں چھیانوے ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔شہر کاموجودہ درجہ حرارت30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا ہے۔

واسا کے مطابق بارش صبح ساڑھے پانچ بجے سے آٹھ بج کر چالیس منٹ تک وقفے وقفے سے ریکارڈ کی گئی ۔ لکشمی چوک میں 81 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ تاج پورہ میں 79 ملی میٹر، ائیرپورٹ 75 ملی میٹر، مغل پورہ 55 میٹر، اپر مال 49 ملی میٹر،چوک ناخدا 67 ملی میٹر، پانی والا تالاب 69 ملی میٹر، اور سب سے کم بارش جوہر ٹاون میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ 

 محکمہ موسمیات کے مطابق  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ خطۂ پوٹھوہار، سیالکوٹ، ناروال، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، سرگودھا اور خوشاب میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع   ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ، دیر، سوات، کوہستان، بونیر، مردان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پشاور، نوشہرہ، وزیرستان، بنوں، کوہاٹ اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک اورگرم رہے گا جبکہ  ٹھٹھہ، بدین، کراچی اور دادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  بلوچستان  کے علاقے آواران، تربت، پنجگور، جیوانی، پسنی، اورماڑا اور گوادر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔