پاکستان نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

Junior Hockey World Cup
کیپشن: Junior Hockey World Cup
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (سٹی42) سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپین آصف باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرلیا، چاہتے ہیں پاکستان جونیئر ورلڈ کپ کا حصہ بنے، جونیئر ورلڈ کپ میں پاکستانی سکواڈ کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا ، پی ایچ ایف کی مکمل توجہ کھلاڑیوں کی ٹریننگ اور تیاری پرمرکوز ہے۔

 سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن محمد آصف باجوہ نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے سلسلہ میں پی ایچ ایف کی جانب سے تیاری کے معاملات پر پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی ایچ کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 23 ستمبر کو دو ای میلز موصول ہوئیں، پہلی ای میل میں ایونٹ کے مقام اور انعقاد کی تصد یق کی گئی جبکہ دوسری ای میل میں بتایا گیا کہ 24ستمبر انڈیا ویزہ درخواست کے لئے آخری تاریخ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ انڈیا کے ویزہ پراسیسنگ قوانین کے تحت 60 دن کا وقت برائے ویزہ درخواست دیا جاتا ہے جبکہ اسی روز ہی بتایا گیا کہ 24 ستمبر  ویزہ درخواست کے لئے آخری تاریخ ہے۔

سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے جونیئر ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کیا ہے اور پاکستان چاہتا ہے کہ جونیئر ورلڈ کپ کا حصہ بنے۔

Sughra Afzal

Content Writer