ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے نئے بلدیاتی سسٹم کے بارے میں آج بریک تھرو ہونے کا امکان

پنجاب کے نئے بلدیاتی سسٹم کے بارے میں آج بریک تھرو ہونے کا امکان
کیپشن: City42 - PM Imran Khan, Abdul aleem Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) سینئر صوبائی وزیرعبدالعلیم خان، وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ دوران ملاقات عبدالعلیم خان وزیراعظم کو مجوزہ بلدیاتی نظام اور پنجاب میں تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن پر بریفنگ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان ایک روزہ دورے کے دوران سینئر وزیر وزیراعظم کو مجوزہ بلدیاتی نظام پر اب تک کی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے، سینئر وزیر پنجاب میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے حوالے سے بھی وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کریں گے۔ ملاقات میں پنجاب میں 100 روزہ منصوبے پر ہونے والی پیش رفت پر بھی بات چیت کی جائےگی۔

ذرائع کے مطابق آج پنجاب کے نئے بلدیاتی سسٹم کے بارے میں بریک تھرو ہونے کا امکان ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer