ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہین آفریدی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

شاہین آفریدی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی 20 کرکٹ کے ابتدائی اوور میں وکٹ لینے میں سب پر برتری حاصل کر لی ۔

 شاہین آفریدی اب تک 75 اننگز میں 24 بار یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔ ان کا اکانومی ریٹ 5.86 رہا، سابق بھارتی پیسر بھونیشور کمار 74 اننگز میں 18 بار پہلے اوور میں وکٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

 واضح رہے کہ شاہین آفریدی اب تک 94 ٹی انٹرنیشنلز میچ کھیل چکے ہیں ، جس میں انہوں نے 122 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

یاد رہے کہ افغان پیسر فضل حق فاروقی 43 میچز میں 16 بار یہ کارنامہ سرانجام دے چکے، کیوی پیسر ٹم ساؤدی 55 اننگز میں16 جبکہ سری لنکن فاسٹ بولر اینجیلو میتھیوز 39 اننگز میں 14 بارابتدائی اوور میں شکار کر پائے تھے۔