ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر

مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی کو وزیراعظم کا ترجمان مقررکیا  گیا ہے ،اس حوالے سے  نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ  نے مشرف علی زیدی کو وزیراعظم کا ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرف زیدی کا آنا ہماری ٹیم کیلئے ایک بہترین اضافہ ہے۔

 گزشتہ چند مہینوں کے دوران مشرف علی زیدی کے ساتھ کام کرنا شاندار تجربہ رہا، آئندہ بھی اس اشتراک کو جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔

 امید ہے یہ ٹیم ورک اسی جذبے سے جاری رہے گا،پاکستان کے بیانیے کو مزید بلندیوں تک لے جائیں گے۔

 اس سے قبل سیاسی و پالیسی تجزیہ کار مشرف زیدی کو وزیر اعظم کے دفتر میں چیف کوآرڈینیٹر برائے گورنمنٹ پرفارمنس اینڈ انوویشن (حکومتی کارکردگی اور نئے طریقہ کار متعارف کروانے کے لیے اعلی رابطہ کار) مقرر  کیا گیا تھا ۔