ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ کے مختلف علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی

برطانیہ کے مختلف علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : برطانیہ کے مختلف مقاما ت پر برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس ساتھ درجۂ حرارت میں ممکنہ کمی کا بھی اشارہ دیا گیا ہے۔

برطانیہ اور اسکاٹ لینڈ کے مختلف علاقوں میں برف باری کے باعث 10 سے 13نومبر کے دوران درجۂ حرارت میں کمی دیکھی جا سکے گی۔ 

اسکاٹ لینڈ کے شمالی اور وسطی علاقوں میں بھی برف باری ہو گی جبکہ شمالی انگلینڈ کے لیے طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

شمالی علاقوں بالخصوص ویلز میں درجۂ حرارت صفر سے نیچے گرے گا، مشرقی انگلینڈ میں درجۂ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ بعض علاقوں میں درجۂ حرارت 1 اور کہیں منفی تک بھی گرے گا، ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے موسمی شدت میں اضافہ ہو گا۔

برف باری کے دوران مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں کیونکہ برف باری کے دوران مختلف علاقوں میں ٹریفک کے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔