سٹی 42 : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
سوموار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ ا سکے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم رات میں چترال، دیر، باجوڑ، کرم اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ر ہنے کا امکان ہے، تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ لا ہور ، گو جرا نوالہ، قصور، شیخو پورہ، او کا ڑہ، فیصل آباد ، سیا لکوٹ ، خانیوال، ساہیوال، رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان اور گردونواح میں سموگ / ہلکی دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں سرداورخشک رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔