ویب ڈیسک : دارالحکومت اسلام آباد میں فضائی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ سامنے آگئی۔
پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کی رپورٹ میں اسلام آباد میں فضائی آلودگی میں اضافےکی نشاندہی کر دی، بتایا گیا ہے کہ ڈیزل پرچلنے والی پرانی گاڑیاں فضائی آلودگی کا سب سےبڑا ذریعہ بن گئیں۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں 20 فیصد بھاری گاڑیاں ماحولیاتی معیار کی خلاف ورزی کرتے پائی گئیں ہر پانچ میں سے ایک بھاری گاڑی کی آلودگی قابلِ قبول حد سے زیادہ ہے۔
پاک ای پی اے اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے 28 اور 30 اکتوبر کو مشترکہ کارروائیاں کی گئیں۔ گاڑیوں کے دھوئیں اور شور کی جانچ سیکٹر آئی11 اور سرینگر ہائی وے پر کی گئی، جس کے دوران مجموعی طور پر 100 گاڑیوں کا معائنہ، 20 فیصد نے ماحولیاتی معیار کی خلاف ورزی کی جبکہ 20 غیر معیاری گاڑیوں پر جرمانے، 3انتہائی آلودہ گاڑیاں بند کر دی گئیں۔
رپورٹ میں ماحولیاتی معیار کےمطابق گاڑی فٹنس سرٹیفکیٹ کے نظام پر نظرثانی کی سفارش کی گئی ہے۔