ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویمنز ورلڈکپ فائنل: ساوتھ افریقہ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

بارش کے باعث میچ ڈھائی گھنٹے کی تاخیر کا شکار

ویمنز ورلڈکپ فائنل: ساوتھ افریقہ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ فائنل میں ساوتھ افریقہ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں بارش کے باعث ٹاس دو گھنٹے کی تاخیر سے ہوا تاہم اوورز میں کوئی کٹوتی نہیں کی گئی۔ساوتھ افریقی کپتان لورا وولوارٹ کا کہنا ہے کہ یہ گراؤنڈ ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے اچھا ہے اور امید ہے بارش کے باعث ابتدائی اوورز میں انہیں فائدہ حاصل ہوسکے۔

بھارتی کپتان ہرمنپریت کا کہنا ہے کہ وہ بھی موسم کی صورتحال کے باعث پہلے بولنگ کرنا چاہتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی پانچ چھ اوورز میں بیٹنگ کرنا مشکل ہوگا۔

واضح رہے کہ ٹاس دوپہر 2 بجے جبکہ میچ کا آغاز ڈھائی بجے ہونا تھا۔ گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ میں پانی جمع ہوجانے کے باعث انتظامیہ کو میچ شروع کروانے میں مشکلات کا سامنا رہا۔

 ساوتھ افریقہ اور بھارت آج پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتنے کیلیے مدمقابل آئیں گے۔ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب فائنل میں آسٹریلیا یا انگلینڈ میں سے کوئی بھی ایک ٹیم موجود نہیں ہوگی۔

بھارتی ٹیم اس سے قبل دو مرتبہ فائنل کھیل چکی ہے تاہم اسے دونوں مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ساوتھ افریقی ٹیم نے پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔