ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رجب بٹ کے مبینہ افیئرز پر والدہ کا ردعمل، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

رجب بٹ کے مبینہ افیئرز پر والدہ کا ردعمل، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:معروف یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، تاہم اس بار موضوع ان کی ذاتی زندگی ہے۔ حال ہی میں متعدد خواتین نے ان کے ساتھ مبینہ غیر ازدواجی تعلقات کا انکشاف کیا،ان افواہوں پر رجب بٹ کی والدہ نے خاموشی توڑتے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی۔

معروف یوٹیوبر رجب بٹ  جن کے یوٹیوب پر 8.2 ملین سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 2.7 ملین فالوورز ہیں، اپنی فیملی وی لاگز، متنازع حرکات اور پُرتعیش طرزِ زندگی کے باعث مقبول ہیں۔ انہوں نے دسمبر 2024 میں ایمان سے شادی کی تھی۔ تاہم حالیہ تنازعات کے بعد وہ نہ صرف قانونی مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں بلکہ پاکستان چھوڑ کر برطانیہ منتقل ہو گئے ہیں۔

اپنے بیٹے کے مبینہ افیئرز پر ردِعمل دیتے ہوئے رجب بٹ کی والدہ کا کہنا تھا کہ ’مجھے بھی اس کا ولاگ دیکھ کر دکھ ہوا۔ جب اُس نے اپنے افیئرز تسلیم کیے تو میں دل سے رنجیدہ ہوئی، لیکن میں یہ بھی جانتی ہوں کہ ہر لڑکے کا ایک ماضی ہوتا ہے۔ ہمیں لوگوں کو معاف کر دینا چاہیے جب وہ اللہ سے سچے دل سے توبہ کریں۔ اللہ بڑا مہربان ہے، وہ توبہ کرنے والوں کو معاف کر دیتا ہے۔‘‘


رجب بٹ کی والدہ کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، کئی صارفین نے کہا کہ یہ ’’روایتی دیسی ماں کا رویہ‘‘ ہے جو اپنے بیٹے کی غلطیوں کا دفاع کرتی ہیں، جبکہ کچھ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایسے لوگ عزت سے زیادہ شہرت اور دولت کو ترجیح دیتے ہیں۔‘‘