ویب ڈیسک:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹرکین ولیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کین ولیمسن کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق کپتان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آنے والی وائٹ بال سیریز میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے تاکہ دسمبر میں ٹیسٹ میچز کی سیریز پر توجہ دے سکیں۔
کین ولیمسن نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں۔ اسٹار کرکٹر نے 2011 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کیا اور 93 میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 18 نصف سنچریوں کے ساتھ 2 ہزار 575 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن نے اپنے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور ٹیم کے لیے یہ درست وقت ہے۔ میرے فیصلے سے ٹیم کو آئندہ سیریز اور اپنے اگلے بڑے ہدف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے واضح سمت ملے گی۔
Kane Williamson has called time on his 93-game T20 International career.
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) November 1, 2025
Thank you for everything you gave the team in the shortest format ????
Full story at https://t.co/itPtNwMPLK
@PhotosportNZ pic.twitter.com/wzXz6MuWOF
واضح رہے کہ کین ولیمسن کی کپتانی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 2 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور ایک مرتبہ فائنل تک پہنچی۔