سٹی 42: عالمی ادارے کیو ایس کی جانب سے ایشیاء کی جامعات کی نئی درجہ بندی جاری کردی گئی، پنجاب یونیورسٹی نے تین سالوں میں 232 سے ترقی کرکے 145 ویں پوزیشن حاصل کر لی۔
پنجاب یونیورسٹی کی ایشین رینکنگ میں تین سالوں میں 87 درجے بہتری ہوئی۔ کیو ایس نےپنجاب یونیورسٹی کو ایشیاء کی بہترین 22 فیصد جامعات میں شامل کر لیا۔ 2018 میں پنجاب یونیورسٹی ایشیا کی بہترین 54 فیصد جامعات میں شامل تھی۔
وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کا کہنا ہے کہ ایشین رینکنگ میں شاندار کامیابی انتظامیہ کی تعلیمی و تحقیقی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، گڈ گورننس کے باعث پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں بہتری آئی، انھوں نے ایشین رینکنگ میں بہتری پر اساتذہ، ملازمین اور طلبہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ڈاکٹر نیاز احمد نے مزید کہا کہ چئیرمین رینکنگ کمیٹی ڈاکٹر خالد محمود اور ان کی ٹیم کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔
University of the Punjab continual improvement in its world ranking. PU has improved its #Asian ranking by 33.4% in the last three years.
— Niaz Ahmad Akhtar (SI) (@DrNiazAhmadSI) November 2, 2021
Congratulations ???? to the PU Faculty, Students, Employees and Alumni on this gain in international ranking. pic.twitter.com/sP08K7PdKt