ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیاض الحسن چوہان عہدے سے فارغ

فیاض الحسن چوہان عہدے سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) پنجاب کابینہ میں تبدیلی کی لہر، فردوس عاشق اعوان معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر جبکہ فیاض الحسن چوہان صرف وزیر کالونیز رہ گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کابینہ میں تبدیلیاں کر دیں، فیاض الحسن چوہان سے وزیراطلاعات کا قلمندان واپس لے کر وزارت فردوس عاشق اعوان کو دے دی گئی۔ فردوس عاشق اعوان کو سپیشل اسسٹینٹ برائے انفارمیشن لگا یا گیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا وزیر کالونیز کا قلمندان برقرار رکھا گیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان معاملے سے لاعلم نکلے، میڈیا نمائندگان نے فیاض الحسن چوہان کو جب یہ بتایا کہ اب اطلاعات کا قلم دان فردوس عاشق اعوان کے پاس ہوگا تو فیاض الحسن چوہان بالکل ہکے بکے رہ گئے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر زوار حسین اور صوبائی وزیر مہر محمد اسلم کو وزارت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی جاوید اختر کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔