ممتاز صحافی و دانشور ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی انتقال کرگئے

ممتاز صحافی و دانشور ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)لاہور تحریک پاکستان کے کارکن،اردو ڈائجسٹ اور معروف تعلٰیمی فلاحی ادارے کارواں علم فاونڈیشن بانی و روح رواں ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی معروف شخصیت ممتاز صحافی و دانشور اور اردو ڈائجسٹ کے بانی ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی چیئرمین اردو ڈائجسٹ اورکاروان علم فاونڈیشن کےبانی تھے، ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی 1928 کو بھارت کے ضلع کرنال میں ایک مذہبی گھرانے میں‌پیدا ہوئے.ابتدائی تعلیم وہیں پر حاصل کی،ایف ایس سی علی گڑھ سے کی، تقسیم کے بعد ہجرت کر کے پاکستان آ گئے۔

انہوں نے بیرون ملک جرمنی سے تاریخ میں  پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور وطن واپس آکر کچھ عرصے پنجاب یونیورسٹی میں بطور لیکچرار اپنے فرائض سر انجام دیے.اس کے بعد وہ ایک فلاحی ادارے کارواں علم فاونڈیشن کے بانی ہونے کے ساتھ ملک بھر میں‌مشہور ماہانہ اردو ڈائجسٹ کے بھی بانی رہے۔ان کی وفات سے علم و ادب کی دنیا میں جو خلا پیدا ہو گیا ہے اس کا پر ہونا مشکل ہے. اللہ ان کی مغفرت فرمائے!وہ الطاف حسن قریشی کے بڑے بھائی تھے.

ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کی  نماز جنازہ آج رات 8 بجے جناح پارک ایف 2 نزد لاکاس سکول جوہڑ ٹاون لاہور ادا کی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer