سابق ایم این اے کشمالہ طارق کی شادی کی تصاویر، ویڈیو وائرل

سابق ایم این اے کشمالہ طارق کی شادی کی تصاویر، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)سابق رکن قومی اسمبلی اور وفاقی محتسب انسداد برائےہراسانی کشمالہ طارق رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئیں، انہوں نے ملک کی مشہور کاروباری شخصیت وقاض خان سے شادی کی،خوشگوار شادی کی تقریب پر بنائی گئیں تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی معروف سیاستدان وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ طارق گزشتہ ماہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، شادی کی موقع پر دونوں خاندان کے اہلخانہ، عزیزاقارب اور سیاسی وسماجی دوستوں نے شرکت کی، شادی کی تقریب اسلام آباد  کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔ملک کی مشہور کاروباری شخصیت وقاض خان سے شادی کی جو کہ  اسلام آباد میں بیسٹ ویسٹرن ہوٹل کے مالک ہیں۔

انسٹاگرام پر نئے جوڑے کی دلکش تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں ہیں، جن میں دونوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں،بارات اور نکاح کے وقت کشمالہ طارق نے زیورات اور میرون فراک زیب تن کی ہوئی تھی جس میں وہ خوبصورت دکھائی دیں جبکہ وقاض خان نے سفید شرٹ اور بلیو رنگ والے کوٹ تھری پیس کے ساتھ پہنا ہوا تھا۔

سابق ایم این اے کشمالہ طارق نے نکاح کےوقت سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا ہلکی پھلکی جیولری پہنی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں کشمالہ طارق کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی تھی جس میں وہ اپنی شادی کی تقریب میں دیگر مہمانوں کے ہمراہ ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو سامنے آنے پر صارفین کی رائے میں اختلافات پایا جارہا ہے کیونکہ کچھ کا خیال ہے کہ یہ شادی کی ویڈیو نہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer