سٹی 42: رواں مالی سال کےمتوقع بچتوں کو سرنڈر کرنےکافیصلہ کرلیا گیا ۔
وفاقی وزارت خزانہ نےتمام وزارتوں، ڈویژنز کے لئے10مئی2026کی ڈیڈ لائن مقررکردی۔وزارت خزانہ نےتمام پرنسپل اکاونٹنگ آفیسرزکو مراسلہ بھیج دیا۔
وزارت خزانہ کے مراسلہ کے مطابق مالی سال 2025۔26کے لیےمتوقع بچتوں کو10مئی تک سرنڈرکیا جائے،فیصلہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےاحکامات پرکیاگیا ہے، تمام متوقع بچتوں کی بروقت واپسی کو یقینی بنایا جائے۔متوقع بچتوں کی روشنی میں رواں مالی سال کےنظرثانی تخمینہ جات فائنل کیے جائیں گے۔
آئندہ مالی سال کے لیےبجٹ تخمینہ جات بھی تیارکیےجائیں گے۔ متوقع بچتوں کو وزارت خزانہ کےحق میں سرنڈرکیا جائے۔حکومتی امورچلانےکےاخراجات کی متوقع بچتوں کوسرنڈرکیاجائے۔
سبسڈیزاورگرانٹس کی بچتیں سرنڈرکی جائیں۔ترقیاتی فنڈزکی بچتیں بھی سرنڈر کی جائیں۔