ترجمان پاکستانی سفارت خانہ، کینیڈا کے مطابق مسی ساگا، کینیڈا میں صادقین آرٹ نمائش کا افتتاح کیاگیا ۔
ترجمان پاکستانی سفارت خانہ، کینیڈا نے بتایا کہ صادقین آرٹ نمائش کا افتتاح پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم خان کیا،نمائش کے انعقاد کا مقصد سید صادقین احمد نقوی (1987-1930) کے لازوال ورثہ کا جشن منانا تھا، صادقین پاکستان کے سب سے فنون لطیفہ میں ممتاز فنکارانہ بصیرت رکھنے والوں میں سے تھے،نمائش کا انعقاد صادقین فاؤنڈیشن کی طرف سے مقامی شراکت داروں اور میڈیا پارٹنرز کے تعاون سے جاری ہے۔
تین روزہ نمائش میں فن اور خطاطی کے ماہرین و شائقین، میڈیا ارکین، سول سوسائٹی اور آغا خان فاؤنڈیشن اکیڈمی ٹورنٹو اور دیگر اداروں کے طلباء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی شرکت متوقع ہے۔نمائش کے شرکاء کو اسلامی خطاطی، فن پاروں، پینٹنگز، ڈرائنگ، نقش جداری اور اردو شاعری کے ذریعے صادقین کے غیر معمولی فنکارانہ اظہار کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔