ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فائنل میچ کے باعث سڑکوں پر رش متوقع ہے لہذا شائقین گھروں سے جلد روانہ ہوں: سلمان نصیر

فائنل میچ کے باعث سڑکوں پر رش متوقع ہے لہذا شائقین گھروں سے جلد روانہ ہوں: سلمان نصیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کی جانب سے کرکٹ شائقین کے لیے اہم پیغام جاری کیا گیا ہے۔ 

کل بروز اتوار فائنل میچ سے قبل قذافی سٹیڈیم میں ایک شاندار اختتامی تقریب منعقد ہو گی۔ 

سلمان نصیر نے کہا کہ شائقین اختتامی تقریب سے لطف اندوز ہونے کے لیے شام 6 بجے تک لازمی اپنی نشستیں سنبھال لیں، فائنل میچ کے باعث سڑکوں پر رش متوقع ہے لہذا شائقین گھروں سے جلد روانہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شائقین کی سہولت کے لیے قذافی سٹیڈیم کے لبرٹی گیٹ اور فیروزپور روڈ گیٹ پر اضافی انٹری پوائنٹس قائم کر دیے ہیں۔ جلد سٹیڈیم پہنچنے والے شائقین کو کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔  

اختتامی تقریب میں معروف گلوکار اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کریں گے۔ رنگارنگ تقریب کے دوران آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔