سٹی 42 : آزادکشمیر میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث برف کے تیزی سے پگھلنے کا عمل جاری ہے۔
دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اچانک اتار چڑھاؤ کا خدشہ بڑھ گیا۔ چکوتھی کے مقام پر دوپہر 12 سے 1 بجے کے درمیان دریا کے بہاؤ میں اچانک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اوڑی کے مقام پر اسپل ویز اور ریزروائرز کھولنے کو ممکنہ وجہ قرار دیا گیا ہے۔
پانی کے اچانک اخراج سے ایک سے دو بجے کے درمیان دریا میں شدید طغیانی ہوئی ۔