ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹ لکھپت: گن پوائنٹ پر ڈکیتی کا معاملہ، 2 ملزمان گرفتار

کوٹ لکھپت: گن پوائنٹ پر ڈکیتی کا معاملہ، 2 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں گن پوائنٹ پر شہری سے ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے حراست میں لیا گیا۔ ملزمان نے شہری حسن سے اسلحہ کے زور پر نقدی، موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت وکرم اور اویس کے نام سے ہوئی ہے، جو ڈکیتی اور چوری کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جبکہ متاثرہ شہری کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اورمزید تفتیش جاری ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کی ہدایت پر علاقے میں پٹرولنگ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ جرائم کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔