ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 11 کا گرینڈ فائنل؛ بہترین اور شاندار انتظامات یقینی بنائے جائیں: محسن نقوی

شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری ؛ پی ایس ایل کے گرینڈ فائنل میں لگے گا میوزک کاتڑکا اور آتش بازی کا جلوہ ؛ محسن نقوی نے خصوصی اعلان کردیا

 پی ایس ایل 11 کا گرینڈ فائنل؛ بہترین اور شاندار انتظامات یقینی بنائے جائیں: محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 نے  گرینڈ فائنل میں  گرینڈ تیاریاں جاری  ہیں ۔ محسن نقوی نے رنگا رنگ تقریب سجانے کی اجازت دے دی ۔

معروف گلوکار عاطف اسلم, علی عظمت, عارف لوہار,  آئمہ بیگ, صابری سسٹرز اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کریں گے ۔رنگارنگ تقریب کے دوران آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا ۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس  ہوا۔ اجلاس میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔فائنل میچ سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب کو حتمی شکل دے دی گئی ۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے  تمام تر انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کی ہدایت  کردی ۔

محسن نقوی  نے کہا میگا ایونٹ کے لئے ہر سطح پر بہترین اور شاندار انتظامات یقینی بنائے جائیں , شائقین کرکٹ کی سہولت کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے,شائقین کرکٹ  شاندار اختتامی تقریب سے محظوظ ہونے کے لیے شام 6 بجے تک لازمی  سٹیڈیم پہنچیں ۔

چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی, چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل, متعلقہ ڈائریکٹرز اور دیگر حکام نے  اجلاس میں شرکت کی .