ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جس سے خریداروں کے لیے کچھ حد تک ریلیف پیدا ہوا ہے۔
حالیہ کمی کے بعد صرافہ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں معمولی مگر نمایاں فرق دیکھنے میں آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سونا کی قیمت میں آج مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 83 ہزار 762 روپے پر آ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 172 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 14 ہزار 747 روپے ہو گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور مقامی سطح پر طلب و رسد میں تبدیلی سونے کی قیمتوں کو متاثر کر رہی ہے، جس کے باعث نرخوں میں یہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔