ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوتیلی والدہ اور حقیقی والد کیخلاف ساڑھے 4سالہ بچی کے قتل کا مقدمہ

سوتیلی والدہ اور حقیقی والد کیخلاف ساڑھے 4سالہ بچی کے قتل کا مقدمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: ماڈل ٹاؤن کچہری میں ساڑھے 4 سالہ بچی کے قتل کیس کی سماعت، والد اور سوتیلی والدہ کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ  عدالت نے منظور کر لیا۔

ساڑھے 4 سالہ بچی فاطمہ کے مبینہ قتل کے مقدمے میں پولیس نے ملزمان نازیہ بی بی (سوتیلی والدہ) اور اشفاق احمد ( والد) کو ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا تو تفتیشی افسر افتخار نے عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر عدالت نے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے4 سالہ بچی فاطمہ کو ڈنڈوں کے وار سے قتل کیا مدعی فریق کی جانب سے میاں مزمل شریف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔