عثمان خالد؛ ضلعی انتظامیہ دودھ اور دہی کے سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کرانے میں ناکام نظر آ رہی ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں یہ اشیاء مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں۔
شہریوں کے مطابق دودھ 170 روپے فی لیٹر کے بجائے 240 روپے تک جبکہ دہی 180 روپے فی کلو کے بجائے 250 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب دودھ فروشوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث لاگت بڑھ گئی ہے، جس کی وجہ سے سرکاری نرخ پر معیاری دودھ اور دہی فروخت کرنا ممکن نہیں رہا۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخنامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ گراں فروشی پر قابو پایا جا سکے۔