ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رقم دگنی کرنے کا جھانسہ دینے والا نوسرباز گرفتار

رقم دگنی کرنے کا جھانسہ دینے والا نوسرباز گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: ٹبی سٹی پولیس نے شہریوں کو جھانسہ دے کر نوسر بازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم شہریوں کا پیچھا کرتا اور موقع ملنے پر انہیں مختلف طریقوں سے ورغلا کر رقم ہتھیا کر فرار ہو جاتا تھا۔ ایک واردات میں ملزم نے سٹاپ پر کھڑے شہری سے بات چیت کے دوران اعتماد حاصل کیا اور کہا کہ رقم ڈبل کرنی ہے تو مجھے دے کر سو قدم آنکھیں بند کر کے چلو۔

ایس پی سٹی عاطف امیر نےبتایا کہ متاثرہ شہری نے ملزم کو ایک لاکھ روپے نقد دیے، تاہم جب اس نے آنکھیں کھولیں تو ملزم رقم لے کر فرار ہو چکا تھابعد ازاں اطلاع ملنے پر ٹبی سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں جرائم کے خلاف نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے اور نوسربازی کے واقعات کو ہر صورت روکا جائے گا۔